جوڑوں کے درد کی دوا الزائمرز بڑھنے کا سبب ہو سکتا
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کی جانے والی دوا ممکنہ طور پر الزائمر کی بیماری کی رفتار تیز کر سکتی ہے ۔
یونیورسٹی آف فلوریڈا کی تحقیق کے مطابق مطالعے میں شریک وہ افراد جن میں یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں ابتدائی خرابی کے آثار موجود تھے ، اگر وہ گلوکوزامین سپلیمنٹ استعمال کر رہے تھے تو ان میں ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 25 فی صد زیادہ تھا۔ جو مریض پہلے ہی الزائمر یا اس سے متعلقہ دماغی بیماریوں کا شکار تھے ، ان کے گلوکوزامین کے استعمال کا موت کے خطرے میں 25 فی صد اضافے سے تعلق سامنے آیا۔نیورو سائیکولوجسٹ کاکہنا تھا کہ ابتدائی ذہنی کمزوری کے شکار افراد میں بیماری کی پیش رفت اور الزائمر کے مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔