یوٹیوبر کو زیورات کی نمائش مہنگی پڑ گئی،گھرمیں چوری

یوٹیوبر کو زیورات کی نمائش مہنگی پڑ گئی،گھرمیں چوری

ممبئی(نیٹ نیوز)انڈیا میں ایک خاتون یوٹیوبر کو سوشل میڈیا پر سونے کے زیورات دکھانا مہنگا پڑ گیا، کیونکہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے اگلے ہی دن چور ان کے گھر جا پہنچے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا لے اڑے ۔

سوشل میڈیا پر تقریباً ایک لاکھ فالوورز کی حامل مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری سے تعلق رکھنے والی رچنا گجر نے ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں گھر کے مختلف حصے دکھانے کے ساتھ وہ خود زیورات پہنے ہوئے تھیں جبکہ مزید زیورات سامنے رکھ کر ان کے بارے میں بات بھی کر رہی تھیں۔ ویڈیو کو معمول کے مطابق اچھا رسپانس ملا اور رات تقریباً دو بجے کچھ نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اورتقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی سامان اور حتیٰ کہ انرجی ڈرنکس کا ایک کارٹن بھی ساتھ لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں