یوٹیوب نے اپنا نیا فیچر متعارف کرنا شروع کر دیا
لاہور(نیٹ نیوز)یوٹیوب نے آزمائشی مرحلے کے بعد اپنے نئے اِن ایپ میسجنگ فیچر کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے ۔
فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز پر براہِ راست یوٹیوب کے اندر ہی ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔نئے فیچر کے تحت یوٹیوب ایپ کے اوپری دائیں کونے میں ایک نیا میسجنگ آئیکن ظاہر ہوگا جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون گفتگو بھی کر سکیں گے ۔تاہم، اس سسٹم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ کسی شخص سے براہِ راست بات چیت شروع کرنے کے لیے پہلے اسے ایک دعوتی لنک بھیجنا ہوگا۔ یہ لنک سات دن تک مؤثر رہے گا اور اسے واٹس ایپ یا کسی دوسری تھرڈ پارٹی چیٹ ایپ کے ذریعے شیئر کرنا پڑے گا۔