آزاد کشمیر :بلاول 17سے 24جولائی تک انتخابی مہم چلائینگے

 آزاد کشمیر :بلاول 17سے 24جولائی تک انتخابی مہم چلائینگے

ڈڈیال، کوٹلی، مظفرآباد ، میرپور میں بڑے اجتماعات سے خطاب کرینگے

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق وہ 17 سے 24 جولائی تک آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور ڈڈیال، کوٹلی، مظفرآباد اور میرپور میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ کی اپیل کرنے کے ساتھ کارکنوں اور عوام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ بلاول 17 جولائی سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔انتخابی مہم کا پہلا عوامی جلسہ 17 جولائی کو حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں ہوگا ،19 جولائی کو کوٹلی ،21 جولائی کو مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔انتخابی مہم کا اختتامی جلسہ 24 جولائی کو میرپور میں شام 5 بجے ہوگا۔ اس جلسے کی میزبانی چودھری یاسر سلطان کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں