سی پیک کمیٹی اجلاس، منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
ادار ے چینی کمپنیوں کے ساتھ فوری رابطہ، زیر التوا امور جلد نمٹا ئیں، احسن اقبال جائیکا صدر سے ملاقات، بنیادی ڈھانچے ، ڈیجیٹل تبدیلی، سیاحت میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد (این این آئی ،دنیا نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سی پیک جائزہ کمیٹی کے 91ویں اجلاس میں سی پیک 2.0 کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ وزارتوں کو ترقی، روزگار، ماحول دوست ترقی اور علاقائی روابط سے متعلق منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون، گوادر بندرگاہ و فری زون کو بجلی کی فراہمی، قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور چین میں تربیت حاصل کرنے والے زرعی گریجویٹس کی مہارتوں سے مؤثر استفادے کے لئے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔
وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ فوری رابطہ، تکنیکی مسائل کے حل اور زیر التوا امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی ،دوسری جانب جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر تناکا آکی ہیکو نے احسن اقبال سے ملاقات کی، جس میں اُڑان پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک کے تحت بنیادی ڈھانچے ، انسانی وسائل، ڈیجیٹل تبدیلی، سیاحت، خصوصی اقتصادی زونز، پیداواری صلاحیت اور دیگر شعبوں میں پاکستان اور جاپان کے ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments