عمران خان کیساتھ آج ملاقات کا دن،6ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے ، 6 ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔۔۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،سلمان اکرم راجہ،عبدالسلام آغا ، سردار مصروف خان ،زاہد بشیرڈار اور سردار عادل کے نام شامل ہیں ، امکان ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری ٰبی بی کی فیملی بھی اڈیالہ جیل آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments