کالعدم کمیٹی8اہلکاررہا کرے ورنہ سنگین نتائج :آزاد کشمیر پولیس

کالعدم کمیٹی8اہلکاررہا کرے ورنہ سنگین نتائج :آزاد کشمیر پولیس

تشدد بھی کیا گیا ، ریاستی عملداری کمزور کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے والدین شرپسندوں سے بچوں کودور رکھیں :ایس ایس پی خاور شوکت

 مظفر آباد(دنیا نیوز)آزاد جموں وکشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ کالعدم تنظیم نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا ، مغوی اہلکاروں پر تشدد بھی کیا گیا، کالعدم تنظیم مغوی پولیس اہلکاروں کو فوری رہا کرے ، اہلکاروں کو نقصان ہوا تو سنگین نتائج ہوں گے ،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ذریعے ہائی وے پولیس اہلکاروں کے اغوا کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ میں عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی، خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

آزاد کشمیر کے عوام پرتشدد احتجاج کو مسترد کرتے ہیں، عوام نے تنظیم سے رابطے منقطع کر لئے ، کالعدم تنظیم نے 8 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، مغوی اہلکاروں پر تشدد بھی کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، ریاست نہ پہلے کمزور تھی نہ اب کمزور ہے ۔ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، والدین اپنے بچوں کو شرپسندوں کے مذموم عزائم سے دور رکھیں، کالعدم تنظیم کا واحد مقصد ریاستی عملداری کو کمزور کرنا ہے ،ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے کہا کہ پرتشدد کارروائیاں اس چیز کو واضح کرتی ہیں کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نہ صرف ریاست بلکہ ریاستی نظام کو سنگین نقصان پہنچانے کے درپے ہے ، شرپسندوں نے نہ صرف ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ عام عوام کی زندگی بھی اجیرن بنا دی ،کمیٹی کسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جبکہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...