14 اگست کو احتجاج کرنیوالے کون انکا ایجنڈا کیا ؟اختیار ولی
نظریے ، قومی تشخص سے متصادم طرزِ عمل اختیار کرنے والے ہم میں سے نہیں پی ٹی آئی جتنا کھیلنا چاہتی تھی، کھیل چکی ، اب قوم کے سامنے حقائق رکھنے کی ضرورت
پشاور (دنیا نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں، یہ لوگ ملک کے نظریے اور قومی تشخص سے متصادم طرزِ عمل اختیار کر رہے ہیں ،سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کون ہیں اور ان کا ایجنڈا کیا ہے ؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دو قومی نظریے کو بھی نہیں مانتے اور شہدا کو بھی شہید تسلیم نہیں کرتے ، انہوں نے ا لزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس تباہ کیا اور ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی ،پی ٹی آئی جتنا کھیلنا چاہتی تھی، کھیل چکی ہے اب قوم کے سامنے حقائق رکھنے کی ضرورت ہے ، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہو چکے ، جنگلات کاٹنے والے وزیر جنگلات بن گئے ،آئس کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی وہاں حکمران بن چکے ، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments