کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا:ایرانی سفارتخانہ

کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ  صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے  پر دیا:ایرانی سفارتخانہ

جوہانسبرگ(دنیا نیوز)ایرانی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کے لیے نہیں بلکہ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے کیرولائن لیوٹ کی ناخوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھوکہ بہت برا ہوتا ہے ۔ایرانی سفارتخانے کے مطابق جب آپ کا باس دھوکہ دے اور آپ کو خطرے میں بھیجے جبکہ خود فوڈ ٹرک میں راہ فرار اختیار کرے تو رفاقت سے متعلق آپ کی تمام امیدیں ختم ہوجاتی ہیں۔ کیرولائن لیوٹ آپ نے استعفیٰ دے کر اچھا کام کیا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی سفارتخانے کے اس بیان کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کیرولائن لیوٹ ترکیہ کے دورے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ تھی ہی نہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...