ٹی ٹی پی اوربی ایل اے آپس میں رابطے میں ہیں:بلاول
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ، آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں علیحدگی پسند قوتیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )آپس میں رابطے میں ہیں۔۔۔
ان کا مرکز افغانستان جبکہ بھارت ان سب کا سہولت کار ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے وضاحت کرتے کہا کہ قوم پرستوں کے حوالے سے ان کا بیان دراصل علیحدگی پسند قوتوں کے حوالے سے تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ الفاظ کے چناؤ میں ان سے غلطی ہوئی۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد قوم پرست سیاسی قوتوں کو علیحدگی پسند عناصر کے ساتھ جوڑنا نہیں تھا بلکہ ان کا حوالہ پاکستان میں سرگرم علیحدگی پسند قوتوں سے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments