مودی کو دھچکا، امریکی کمیشن کا RSSپر پابندی کا مطالبہ

 مودی کو دھچکا، امریکی کمیشن کا RSSپر پابندی کا مطالبہ

نریندر مودی کی ایما پر شدت پسند گروہوں نے اقلیتوں پر حملے کئے ، ڈاکٹر عاصف بھارت میں مسلمان ہونا ہی انتہا پسندوں کا نشانہ بننے کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ، سماجی کارکن

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت میں مذہبی کشیدگی بڑھانے والی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کو مسلمان دشمنی مہنگی پڑ گئی ، آر ایس ایس سربراہ کے دور امریکا سے قبل ہی امریکی کمیشن نے ہندو تنظیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ ترک جریدے ٹی آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں ملوث آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ۔چیئرمین امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ڈاکٹر عاصف محمود کا کہنا ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار کی ایما پر شدت پسند گروہوں نے مسلمانوں سمیت بھارتی اقلیتوں پر حملے کئے ہیں،امریکا مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث آر ایس ایس کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

بھارتی سماجی کارکن آصف مجتبیٰ کے مطابق بھارت میں مسلمان ہونا ہی انتہا پسندوں کا نشانہ بننے کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے ،ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد عالمی اداروں نے بھی بھارتی مسلمانوں کیخلاف ریاستی زیادتیوں کی نشاندہی کی ہے ۔امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی 2026 کی سالانہ رپورٹ میں بھی آر ایس ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے ۔سابق آر ایس ایس رہنما یشونت سہدیو شندے کے مطابق آر ایس ایس سے وابستہ عناصر بم دھماکوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنا کر نفرت اور فسادات کی فضا پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...