پی پی، ن لیگ اختلافات خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، سپیکر
اسلام آباد(سہیل خان )پیپلز پارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ،حکومتی وفد میں سپیکر ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ بھی شامل تھے۔
سپیکر نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں اپنے اختلافات ختم کریں ، اس کے لیے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی نے اہم قومی، پارلیمانی اور سیاسی معاملے میں نظر انداز کیے جانے کی شکایات کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔پیپلز پارٹی کے ارکان نے کہا کہ حکومت کی وعدہ خلافیاں ہو رہی ہیں اب حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہو رہا ہے ۔پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تو حکومتی وفد نے کہاکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے ٹھوس شواہد دے تو تحقیقات کے ٍ لیے تیار ہیں ، قانون سازی کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی کے خدشات دور کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments