ابھیشک بچن اور ایشوریا کی محبت جے پور شہر میں پروان چڑھی
جے پور (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے جے پور شہر سے اپنی خصوصی وابستگی کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جہاں میں نے اور ایشوریا رائے نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔
ابھیشیک بچن نے ایک تقریب میں کہا کہ جے پور وہ شہر ہے جہاں میں نے اپنی پہلی فلم کا ایک حصہ فلمایا، اس لئے میرے لئے یہ شہر کسی نئے کام کے آغاز کے حوالے سے بھی خوش آئند ہے ۔ایشوریا اور میرے درمیان تعلق کی ابتدا بھی اسی شہر سے ہوئی، جس کے باعث جے پور میرے لیے جذباتی اہمیت رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments