فیک ویڈیو :عظمی ٰبخاری عدالت پیش،فلک جاوید ،وکیل سے تلخی
تم جھوٹی ہو،شرم کرو،عظمی ٰ بخاری ،تمہارے پاس کوئی ثبوت نہیں،ملزمہ فلک ناز اونچی آواز میں بولنے کا اختیار صرف میرا ہے :جج ،یوٹیوبر کی صوبائی وزیر سے معافی
لاہور (کورٹ رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے لاہور کی مقامی عدالت میں پہنچیں اورعدالت کے روبرو بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا،اس دوران عظمی ٰ بخار ی کی ملزمہ فلک جاوید اور ان کے وکیل کے ساتھ کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ،معزز جج نے دونوں کو خاموش کروادیا،تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے صو بائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت کی ، عظمیٰ بخاری نے روسٹرم پر آکر کہا کہ اگر اجازت دیں تو دو تین باتیں کرنی ہیں میں ملزمہ نہیں ہوں ، شکایت کنندہ ہوں ،ایک یوٹیوبر نے ٹویٹ کیا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے بتایا جائے کہ کب وارنٹ جاری ہوئے ،یہ یوٹیوبر کمرہ عدالت میں کھڑا ہے اس سے پوچھیں کیا وارنٹ جاری ہوئے ہیں، یوٹیوبر نے کمرہ عدالت میں عظمیٰ بخاری سے معافی مانگ لی ، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ایک عورت کی عزت کا معاملہ ہے یہ کیس کوئی عام سول کیس نہیں تھا میری ایک فیک ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی ، مجھے سکیورٹی خدشات ہیں اس لیے کہا تھا کہ مجھے ویڈیو لنک پر لے لیں۔
جوڈیشل مجسریٹ نے ریمارکس د ئیے کہ ہمارے لیے عورت کا بہت احترام ہے ، ہمارے فیصلے بتاتے ہیں کہ ہم ایسے کیسز سے کیسے ڈیل کرتے ہیں، تاخیر عدالت کی وجہ سے نہیں ،آپ کے ایسویسی ایٹس آکر تاریخ لیتے رہے ، تنقید ہم نے برادشت کی، عدالتی حکم پر ملزمہ فلک جاوید کو پیش کیا گیا جس کے بعد عظمیٰ بخاری نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور بتایا کہ24 اور 25 جولائی 2025 کی درمیانی رات سوشل میڈیا دیکھ رہی تھی نظر سے کچھ ویڈیوز گزریں جسے میرے نام سے لیبل کیا جا رہا تھا ، فلک جاوید نے ٹو یٹ میں وہ ویڈیو لگائی جس کے بعد وہ پورے سوشل میڈیا پر تھی ،اس دوران عظمیٰ بخاری ، ملزمہ فلک جاوید اور ان کے وکیل کے درمیان کمرہ عدالت میں شدید تلخ کلامی ہوئی ،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تم جھوٹی عورت ہو کچھ تو شرم کر لو ،فلک جاوید نے جواب دیا کہ ثبوت تمہارے پاس ہے کوئی نہیں مجھے ایک سال سے جیل میں ڈالا ہوا ہے ، جج نعیم وٹو نے ریمارکس دیے کہ میری عدالت میں اونچا بولنے کا اختیار صرف مجھے ہے ،مجھے بالکل پسند نہیں ہے کہ کسی کی آواز مجھ سے اونچی ہو، عدالت نے ملزمہ فلک جاوید اورعظمیٰ بخاری کو خاموش کرادیا ،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سپیشل ٹریٹمنٹ ملزمہ کو مل رہا ہے ،ملزمہ عدالت آ کر بیٹھی رہتی ہے ،جیل سے تیار ہو کر آتی ہیں، عدالت نے بیان پر جرح کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments