سیرت النبیؐ انسانیت کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ، عطا تارڑ، سردار یوسف

 سیرت النبیؐ  انسانیت کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ، عطا تارڑ، سردار یوسف

معاشرہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لینا انتہائی ضروری

 اسلام آباد( دنیانیوز ،نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا،سیرت النبیؐ تمام انسانیت کیلئے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، معاشرے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیرتِ طیبہ سے رہنمائی لینا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبین اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ،سیرت طیبہ کی تعلیمات پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ریاست مدینہ میں ہم آہنگی اور رواداری ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ اس سیمینار کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کا راستہ معین کیا جائے۔ جنریشن زی اور جنریشن الفا کو حضور کریم ؐ کی تعلیمات سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ،نوجوانوں کو علم اور اخلاق کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے ہمیں نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ سیرت طیبہ ہمیں اخوت دیانتداری اور رواداری کا در س دتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی دنیا معترف ہے ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...