شیخوپورہ ،سود خوروں سے تنگ آ کر نوجوان کی خودکشی

شیخوپورہ ،سود خوروں سے تنگ آ کر نوجوان کی خودکشی

سود خور کے مکان ہتھیا کر مزید رقم کے مطالبہ پر ہاشم نے زہریلی گولیاں کھا لیں انجمن تاجران کاسود خوروں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ، مقدمہ درج

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے نوجوان محمد ہاشم نے سود خوروں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ہاشم نے محلہ رحمان پورہ کے ایک شخص محمد شفیق سے 4لاکھ سو د پر لیا تھا جس کی وہ ہر ماہ ادائیگی کررہا تھا مگر سود خور نے اس کا  3مرلے کا مکان فروخت کرکے رقم اپنے پاس رکھ لی اور اس کی طرف 58لاکھ کی رقم مزید ڈال دی جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر محمد ہاشم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی ۔متوفی کے 5بچے ہیں ۔تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے سود خور محمد شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سود خوروں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے ،انہوں نے دھمکی دی کہ مطالبہ نہ مانا گیا تو شیخوپورہ کے تاجر دکانیں بند کرکے چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا دیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...