چیچہ وطنی :چچانے بھتیجی، شوہر نے بیوی قتل کر دی
چچا نذر نے ہفتم کی طالبہ اقصیٰ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گولیاں ماریں شوہرصدی نے بھائی اور ماں سے ملکر بیوی شاہینہ کی جان لی،2ملزم گرفتار
غازی آباد (نمائندہ خصوصی)چیچہ وطنی میں چچانے مبینہ طور پر غیرت کے نام پرہفتم کی طالبہ بھتیجی کوفائرنگ، شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔نواحی گاؤں 20/14-L میں نذر محمد نے ساتھیوں سے ملکر بھتیجی اقصیٰ نور کو موت کے گھاٹ اتارا۔ تھانہ شاہ کو ٹ پولیس نے مقتولہ کی والدہ پٹھانی بی بی کی مدعیت میں 3 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھر نواحی گاؤں39/14-L میں شوہر نے بھائی اور ماں سے ملکر بیوی کو تشدد کر کے جان سے مارڈالا۔ مقتولہ شاہینہ نے اپنی ماں کی بیماری کی اطلاع پر میکے جانے کی اجازت مانگی، شوہر صدی محمد،دیور علی اکبر اور سا س بیگم علی محمد نے شاہینہ کوجانے سے منع کیا اور مبینہ طور پر تشدد کر کے موت کی نیند سلادیا۔تھانہ کسووال پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزموں شوہر اور دیور کو گرفتارکر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments