شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے گئے

شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے گئے

مناواں سے ناصر ، غالب مارکیٹ سے امجد، وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ گرین ٹاؤن میں ماجد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں وسیم سے 2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں شفیق سے 2 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں جعفر سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، لوئرمال میں محمود سے 2لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں عرفات سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن کے علاقے میں دلاور سے 10 ہزار روپے اور موبائل ، چوہنگ کے علاقے میں راشد سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مناواں سے ناصر ، غالب مارکیٹ سے امجد اور شمالی چھاؤنی سے وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...