پہلے سال غزہ سے اڑھائی لاکھ افراد کو بے دخل کیاجائیگا:اسرائیل
اگلے 6 برس میں غزہ کی 20 لاکھ آبادی منتقل کرنے کا ہدف :قومی سلامتی وزیر
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر بیرون ملک منتقل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ اسرائیلی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بن گویر نے کہا کہ پہلے سال 2 لاکھ 50 ہزار فلسطینیوں کو غزہ سے روانہ کیا جائے گا، جبکہ اگلے 6 برس میں تقریباً 20 لاکھ آبادی کو منتقل کرنے کا ہدف ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ منصوبہ قابل عمل ہے اور بعض ممالک فلسطینیوں کو قبول کرنے پر تیار ہیں، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ جنیوا کنونشنز کے تحت مقبوضہ علاقے سے شہریوں کی جبری منتقلی جنگی جرم تصور کی جاتی ہے ۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں المغیر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان سے گرفتار کیے گئے 5 لبنانی شہریوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ پانچوں افراد عام شہری ہیں، کسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments