منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کروڑ 49لاکھ روپے کی منشیات برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،
ترجمان اے این ایف کے مطابق 2کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 49 لاکھ روپے کی 107 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی،مری روڈ راولپنڈی کے کوریئر آفس میں برطانیہ بھجوائے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران کپڑوں میں چھپائی گئی 5 اعشاریہ 6کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی،ظاہر پیر انٹرچینج رحیم یار خان کے قریب ایک گاڑی سے 102 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments