گداگری کیلئے لاہور سے اغوا ذہنی معذور بازیاب، 3ملزم گرفتار

 گداگری کیلئے لاہور سے اغوا ذہنی معذور بازیاب، 3ملزم گرفتار

گجرات پولیس نے 3پیشہ وربھکاریوں کو ریڑھی پر بٹھا کربھیک منگواتے قابوکرلیا معذور شخص شہزاد اور تینوں ملزم مزید قانونی کارروائی کیلئے لاہور پولیس کے حوالے

گجرات(سٹی رپورٹر) گجرات پولیس نے گداگری کیلئے لاہور سے اغوا کیا گیا ذہنی معذور شخص بازیاب کروا لیا، 3 ملزم پکڑے گئے ۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن راجہ شہر وز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا جو ذہنی معذورشخص کو ریڑھی پر بٹھا کر مختلف بازاروں میں گداگری کروا رہے تھے ۔گرفتار ملزموں میں سنت اختر، مراد اور برکت شامل ہیں۔ ملزموں سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ۔ ملزموں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے معذور شخص کو لاہور کے علاقہ شاد باغ سے اغواکیا، جسکے بعد اسے کچھ عرصہ سرگودھا رکھا گیا اور بعد ازاں گداگری کیلئے گجرات منتقل کر دیا گیا۔ بازیاب ہونے والے معذور شخص شہزاد سکنہ شاد باغ اور تینوں ملزموں کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...