ڈار کا او آئی سی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل کو فون، مبارکباد دی
اسلام آباد (وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد کو فون کر کے انہیں اتفاق رائے سے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور امید ہے کہ نو منتخب سیکرٹری جنرل مسلم امہ کے مفادات کے فروغ اور فلسطین و جموں و کشمیر سمیت مشترکہ تشویش کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments