مرتضیٰ وہاب کی پی ٹی آئی کو کراچی آنے کی مشروط اجازت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان تحریک انصاف کو کراچی آنے کی مشروط اجازت دے دی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں، ایک بات یاد رکھیں کہ ملک کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے لوگوں سے کوئی اختلاف نہیں، جب کوئی جلسہ یا مجمع ہوتا ہے تو انتظامیہ اس کے لیے کام کرتی ہے ، پیپلز پارٹی کا جلسہ بھی ہو تو کنٹینرز لگائے جاتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پاکستان کا واحد بڑا شہر ہے جہاں بلدیاتی حکومت فعال ہے ، ماضی میں جنہوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا، انہیں بھی آج الگ انتظامی یونٹ چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments