متحدہ میں اختلافات، پارٹی الیکشن سے ہی ختم ہونگے ،مصطفیٰ کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات موجود ہیں اور یہ نچلی سطح تک بھی پہنچ چکے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو مضبوط بنانے کا واحد راستہ پارٹی انتخابات ہیں، جو اکتوبر میں ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے کی بہت کوشش کی، تاہم ممکن ہے اس میں کوئی کمی رہ گئی ہو، پارٹی انتخابات کے بغیر ان اختلافات کا خاتمہ ممکن نہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا پارٹی انتخابات میں کارکنان جسے کامیاب اور جسے ناکام قرار دیں، سب کو اس فیصلے کو قبول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی اختلاف نہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی خراب حکمرانی کے حوالے سے بھی پارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کے معاملات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجوزہ آئینی ترمیم مان لی جاتی تو آج گلی کوچوں میں اختیارات اور وسائل موجود ہوتے ۔ مصطفیٰ کمال نے 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق کہا کہ اس میں کسی ایک جماعت کی فتح یا ناکامی نہیں ہوگی بلکہ یہ ملک کی فتح یا ناکامی کا معاملہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments