مریم نواز کا جہاز کا استعمال طریقہ کار کیمطابق ہے :ملک احمد

مریم نواز کا جہاز کا استعمال طریقہ کار کیمطابق ہے :ملک احمد

لندن جانے کے اخراجات کی خبروں کا پنجاب حکومت تسلی بخش جواب دیگی،سپیکر پنجاب اسمبلی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی خصوصی پلیٹ فارم قائم کرنے کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لندن کے نجی دورے کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال پر ان کے دفاع میں آگئے ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے جہاز کا استعمال طریقہ کار کے مطابق کیا گیا، طیارے کا استعمال قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے ، پیٹرول کی زائد قیمتوں اور جہاز کے استعمال پر بحث کی جا سکتی ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صوبے کی حدود بہت زیادہ ہے اس میں ممکن نہیں کہ وزیر اعلیٰ گاڑی میں سفر کریں، صوبے کا چیف ایگزیکٹو 10، 10 گھنٹے روڈ پر سفر کرے تو یہ کسی صورت مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ لندن جہاز پر جانے کے اخراجات کی سوشل میڈیا خبروں کا پنجاب حکومت تسلی بخش جواب دے گی، وزیر اعلیٰ کا پنجاب حکومت کے پرانے جہاز پر سفر کرنا کافی رسکی تھا۔

دریں اثنا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی 75 سالہ دوستی باہمی اعتماد اور تعاون کی مضبوط بنیاد ہے ، جسے آئندہ 75 برس میں مشترکہ ترقی، معاشی تعاون اور عوامی خوشحالی کے مزید مؤثر مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے سلسلے میں چینی قونصلیٹ جنرل لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ قومی دن کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو پارلیمانی نظام کا مؤثر حصہ بنایا جائے تاکہ قانون سازوں اور شہریوں کو اسمبلی کی معلومات اور خدمات تک تیز، آسان اور محفوظ رسائی فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پنجاب اسمبلی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک خصوصی پلیٹ فارم قائم کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...