بلاول بھٹو سے پرویز اشرف، چودھری یاسین کی ملاقات

 بلاول بھٹو سے پرویز اشرف، چودھری یاسین کی ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور، آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے زرداری ہاؤس میں الگ الگ ملاقا ت کی۔ملاقات کے دوران راجہ پرویز اشرف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پنجاب میں پارٹی امور اور آ ئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ چو دھری یاسین نے ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور خطے سے متعلق مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...