پی ٹی آ ئی کالعدم ٹی ٹی پی کی سہولت کار، سینیٹر زاہد خان
دہشت گرد تنظیموں کیسا تھ مبینہ روابط کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں پختونخوا حکومت احتجاج کے بجائے انسداد دہشتگردی پر توجہ دے ، پریس کا نفرنس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سہولت کار ہے ، پی ٹی آ ئی اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان مبینہ روابط کے معاملات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، صوبائی حکومت کو اس معاملے پر واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پولیس اور سکیورٹی فورسز کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔
صوبائی حکومت کو سیاسی سرگرمیوں کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے ، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے استحکام پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلوراورپارٹی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے ، انہوں نے حالیہ لانگ مارچ اور احتجاجی سرگرمیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ان سرگرمیوں کی بھرپور پذیرائی نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments