پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، کنٹینرز مجبوری:گورنر پنجاب

پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، کنٹینرز مجبوری:گورنر پنجاب

ملک احتجاجی دھرنوں اور ان سب چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا:سردار سلیم حیدر پہلے احتجاج بھی دیکھ لیں ،ہماری فورسز اور پولیس کے جوان شہید ہوئے :گفتگو

لاہور (دنیا نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اداروں پر حملہ، پی ٹی وی میں توڑ پھوڑ، پارلیمنٹ میں گھسنا ، مختلف جگہوں پر ہنگامہ آرائی،یہ پی ٹی آئی کا پرانا ٹریک ریکارڈ ہے اور اس کا سب کو پتہ ہے ، پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں اس لئے مجبوراً کنٹینرز لگا کر انہیں روکنا پڑتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اس وقت احتجاجی دھرنوں اور ان سب چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، پرامن احتجاج سب کا حق ہے ،اگر احتجاج میں اپنے ورکرز کو کنٹرول نہ کرسکیں یا کچھ ایسے عناصر ہوں جو بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں تو ان کیلئے کنٹینرز اور راستے بند کرنا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے والے احتجاج میں بھی دیکھ لیں ہماری فورسز، پولیس کے جوان،ہمارے بچے شہید ہوئے ، سکیورٹی فورسز نے ریاست کیلئے کھڑے تو ہونا ہے اور لاء اینڈ آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہاں پر بہت سے جوان پی ٹی آئی کے احتجاج میں شہید ہوئے ،اگر کنٹینرز کو ہٹا دیں تو اگلی ذمہ داری کوئی بھی اٹھانے کو تیار نہیں کہ احتجاج پرامن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...