ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے ، فیصل کنڈی کاعلی امین گنڈاپور پر طنز
پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر طنزیہ وار کیا ہے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھاگنے کی عادت پرانی ہے علی امین گنڈاپور ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں چلانے والا ہی بھگوڑا ہے ۔گورنر نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments