لانگ مارچ کی کوئی تیاری نہیں تھی، شیر افضل مروت
اسلام آباد(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مبینہ ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاری کر لی گئی ہے۔
ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف نے 40 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن احتجاج کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں تھی ۔ تحریک انصاف نے 27 تاریخ کو اس لیے پیش قدمی نہیں کی تاکہ مذاکرات کے لئے کچھ وقت مل سکے۔ مذاکرات کا اعلامیہ جاری ہونے والا تھا تو محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے پیغام دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments