پختونخوا میں جلد امن قائم ،ترقی کاعمل آگے بڑھے گا : امیر مقام

پختونخوا میں جلد امن قائم ،ترقی کاعمل آگے بڑھے گا : امیر مقام

سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: وفاقی وزیر

پشاور(دنیا نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ اور شارٹ مارچ کے بجائے امن و امان پر توجہ دینی چاہیے تھی۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے صوبے کو مفلوج کرکے رکھا ہوا ہے ۔گزشتہ 13 سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں اور ان کے ساتھ دشمنی کی۔لانگ مارچ کے نام پر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، جلد امن قائم ہوگا اور ترقی کا عمل آگے بڑھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...