گورنر راج،ایمرجنسی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

گورنر راج،ایمرجنسی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

صدر، وفاق، گورنر، سینیٹ، قومی اسمبلی، وزارت داخلہ ودفاع فریق:بیرسٹر گوہر ایمرجنسی کے طریقہ کار پر عمل نہیں ہوا، صدارتی حکم کالعدم قراردیاجائے :محسن داوڑ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف اور این ڈی ایم نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر جلد سماعت کرنے کی استدعا کی ہے ، درخواست میں صدر پاکستان، فیڈریشن آف پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا، سینیٹ، قومی اسمبلی، وزارت داخلہ، وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے ، دوسری طرف نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی صدر محسن داوڑ اور بشریٰ گوہر نے بھی ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ،رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی اعلان بدنیتی پر مبنی اور آئین کے منافی ہے ، صوبائی حکومت نے خود سکیورٹی کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بھیجی بلکہ گورنر کی جانب سے من گھڑت رپورٹ کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھایا گیا، آئین کے آرٹیکل 232 میں ایمرجنسی کے نفاذ کا جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس پر عمل نہیں کیا گیا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کا صدارتی حکم غیر قانونی، غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے ، عبوری ریلیف کے طور پر حتمی فیصلے تک صدارتی اعلان کے آپریشن کو معطل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...