چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

رائیونڈ میں یاسین ، راوی روڈ میں بشارت ، مصطفی آباد میں شبیرکولوٹاگیا کوٹ لکھپت ، لٹن روڈ ، فیصل ٹاؤن اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز ، گاڑیوں اور دیگر سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ رائیونڈ سٹی میں یاسین سے 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل ، راوی روڈ میں بشارت سے 3لاکھ 65 ہزار اور موبائل ، مصطفی آباد میں شبیر سے 3لاکھ 50ہزار اور موبائل ،کوٹ لکھپت میں وسیم سے 3 لاکھ اور موبائل ، جوہر ٹاؤن میں ارشد سے 3لاکھ 20 ہزار،موبائل اور دیگر سامان ،مصری شاہ میں ریحان سے 10 ہزار روپے ،گجر پورہ میں امداد سے 40 ہزار روپے چھین لئے گئے ، کوٹ لکھپت سے حبیب ، لٹن روڈ سے نواز ، فیصل ٹاؤن سے یاسر اور یکی گیٹ سے واصف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...