عدالت کا وائٹ ہاؤس میں 3 میڈیا اداروں کی رسائی بحال رکھنے کا حکم

عدالت کا وائٹ ہاؤس میں 3 میڈیا  اداروں کی رسائی بحال رکھنے کا حکم

واشنگٹن (رائٹرز)امریکی وفاقی جج نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سی ) این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی پابندی کو بظاہر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رسائی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

جج ٹموتھی کیلی نے قرار دیا کہ صدر نے قومی سلامتی کے بجائے میڈیا اداروں کی رپورٹنگ کو متعصب اور غلط سمجھتے ہوئے پابندی عائد کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ حکم مقدمے کے حتمی فیصلے تک نافذ رہے گا، تاہم اپیل کورٹ اسے ختم کر سکتی ہے ۔ میڈیا اداروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پابندی امریکی آئین میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت کے تحفظات کی خلاف ورزی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...