گڑھی شاہو :ٹریلرنے کار کچل دی،3 افراد جاں بحق
گڑھی شاہو :ٹریلرنے کار کچل دی،3 افراد جاں بحق علامہ اقبال روڈ پر رات گئے حادثہ، لاشیں باڈی کاٹ کر نکالی گئیں
لاہور(دنیا نیوز) گڑھی شاہو کے علاقے علامہ اقبال روڈ پر حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔رات گئے 22 ویلر ٹریلر آگے جانے والی کار پر چڑھ گیا جس سے کار بری طرح کچلی گئی ۔ریسکیو عملے نے کار کی باڈی کاٹ کر ایک مرد ، ایک عورت اور ایک بچے کی لاشیں نکال لیں تاہم گاڑی میں مزید افراد بھی موجود ہونے کی اطلاعات تھیں جن کو رات گئے تک نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔جاں بحق افراد کی شناخت بھی نہیں ہوسکی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments