روسی وزیر داخلہ کا 4 روزہ دورہ مکمل، ماسکو روانہ
اسلام آباد (دنیا نیوز) روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولا کولتسیف پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس ماسکو چلے گئے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو الوداع کیا۔ولادیمیر کولا کولتسیف نے شاندار مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے خلوص اور محبت لے کر واپس جا رہا ہوں۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ روسی وزیرِ داخلہ کا دورہ پاک روس تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments