اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین وراثتی ٹربیونل کے قیام کی سفارش

اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین وراثتی ٹربیونل کے قیام کی سفارش

خواتین کی جائیداد ،وراثت کو محفوظ ،مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ٹربیونل ضروری

اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے )اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے وراثتی ٹریبونل کے قیام کی سفارش کی ہے ،کونسل نے ملک میں جاری دہشت گردی ، آبنائے ہرمز کی بندش اور باب المندب اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے، اجلاس چیئرمین کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ، اجلاس میں علامہ طاہر محمود اشرفی دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں مختلف شرعی، قانونی اور قومی امور پر غور کیا گیا۔

کونسل نے ملک میں امن و امان کی خرابی ہوتی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران استعمال ہونے والے جھنڈوں اور بینرز کے احترام سے متعلق رنگ ٹونز کی منظوری دی گئی ،کونسل نے قرار دیا کہ مذہبی چینلز کو بھی دیگر چینلز کی طرح لائسنس جاری کیا جائے ، محض این او سی دینے پر اکتفا نہ کیا جائے ، کونسل نے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی طرف سے پیش کردہ \"مسلم عائلی قوانین (والد کا نفقہ) ترمیمی بل 2026\"، کی تحسین کی بعض ترامیم کے ساتھ اس سے اتفاق کیا ، چادر اور پرچی جیسی رسومات کے خاتمہ سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں کونسل نے قرار دیا کہ خواتین کی جائیداد اور وراثت کو محفوظ کرنے اور مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ایک مخصوص وراثتی ٹربیونل قائم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...