بلوچستان :کمشنر رخشان ڈویژن اسد اﷲ کاکڑ مبینہ طور پر اغوا

 بلوچستان :کمشنر رخشان ڈویژن  اسد اﷲ کاکڑ مبینہ طور پر اغوا

خاران/کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں کمشنر رخشان ڈویژن اسد اﷲ کاکڑ کو مبینہ طور پر اغواکر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسد اﷲ کاکڑ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے خاران جا رہے تھے کہ کوئٹہ ،خاران مرکزی شاہراہ پر تھانہ پتکن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے کمشنر کو روکا اور مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر رخشان ڈویژن کے اغوا کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ اسی مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو بھی مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا اوروہ 12دن بعد بازیاب ہو گئے تھے ۔ بلوچستان کی رخشان ڈویژن کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں،چار اضلاع چاغی، خاران، واشک اور نوشکی پر مشتمل یہ علاقہ معدنی وسائل سے بھی مالا مال ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...