جاز ورلڈ، پی ٹی اے کے تعاون سے سائبر سکیورٹی سیمینار
فائیو جی، ای سم اور اے آئی کے نیٹ ورک سکیورٹی پر اثرات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)جاز ورلڈ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے تعاون سے سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں حکومتی اداروں اور ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات، موبائل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل سروسز اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔سیمینار میں فائیو جی، ایمبیڈڈ سم (ای سم) اور اے آئی کے نیٹ ورک سیکیورٹی اور صارفین کے تحفظ پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بدلتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹیلی کام انڈسٹری کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو میں تکنیکی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے ، اداروں کی تیاری بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر خطرات سے متعلق آگاہی میں اضافے پر توجہ دی گئی۔جاز ورلڈ کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز، سید ظہیر مہدی نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل پر اعتماد قائم رکھنے کے لیے سائبر سیکیورٹی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
روزمرہ زندگی میں ڈیجیٹل سروسز کا استعمال بڑھنے کے ساتھ صارفین، ان کے ڈیٹا اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مسلسل نگرانی اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ جاز ورلڈ محفوظ اور مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، جدید تکنیکی صلاحیتوں اور ریگولیٹری اداروں اور انڈسٹری کے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے ۔سیمینار میں جدید موبائل نیٹ ورکس کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔سیمینار کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز، ریگولیٹری اداروں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے درمیان مسلسل تعاون، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی کے مؤثر طریقہ کار کو فروغ دینا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments