ایگاٹیکس پاکستان کا آغاز، 30 ممالک کی 550 کمپنیاں شریک
جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے ، شافع حسین
لاہور(بزنس ڈیسک) ایگاٹیکس پاکستان کا لاہور ایکسپو سینٹرمیں باضابطہ آغاز ہوگیا ۔فیکٹ ایگزی بیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے منعقدہ چار روزہ نمائش میں عالمی سطح کے معروف مینوفیکچررز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں، صنعتی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے ۔نمائش کا افتتاح وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے کیا۔ فیکٹ ایگزی بیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ساتھ غیر ملکی مہمان اور معروف کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ایگاٹیکس جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے ، جدت کو فروغ دینے ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ سلیم خان تنولی نے ایگاٹیکس پاکستان 2026 میں بین الاقوامی ٹیکسٹائل کمیونٹی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ 30 سے زائد ممالک کی 550 سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت اس پلیٹ فارم کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت کے لیے بڑھتی اہمیت کی عکاس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments