معدنیات پر قبضے ،امریکا کو لائسنس دینے کا الزام بے بنیاد:عقیل ملک

معدنیات پر قبضے ،امریکا کو لائسنس دینے کا الزام بے بنیاد:عقیل ملک

فضل الرحمن کی سربراہی میں مجلس عمل نے مشرف کو آئین معطل کرنیکی اجازت دی

 اسلام آباد (این این آئی،اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کی خالی کی ہوئی جگہ پر کھیلنے  کے بجائے اپنی پچ پر واپس آکر کھیلیں، ہم ان کے ساتھ ہوں گے ،وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں متحدہ مجلس عمل کے نام سے ایک اتحاد بنا تھا، جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تھے اور قاضی حسین احمد بھی اس اتحاد میں شامل تھے ، فضل الرحمن کی سربراہی میں اتحاد نے پرویز مشرف کو وردی میں رہتے ہوئے کئی سال تک آئین معطل رکھنے کی اجازت دی، اس دور میں جتنی ترامیم لائی گئیں، انہیں قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا اور ان کی توثیق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج مجبوری میں نافذ کیا گیا، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور اس وقت تک حمایت جاری رکھیں گے جب تک صوبے میں امن بحال نہیں ہوجاتا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وفاق پر معدنیات پر قبضے یا امریکا سمیت کسی غیر ملکی قوت کو لائسنس دینے کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ، الزام لگانے والے قوم کے سامنے کوئی ایک ثبوت یا دستاویز پیش کریں، معدنی وسائل سے مالامال بونیر، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ اور کوہاٹ کے اضلاع میں کوئی ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں بلکہ صرف اور صرف بدامنی کا خاتمہ ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...