فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی:رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائے گی۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپے کا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، دہشتگردی کا خاتمہ ہی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیاجاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments