حکومت اربوں ٹیکس لیتی، مفت تعلیم اسکی ذمہ داری :حافظ نعیم
نوجوانوں کو یقین دلایا جائے تو یہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردینگے :امیر جماعت پونے 3 کروڑ بچے سکولوں سے باہر،ٹیکنو فیوڈل ازم کا نظام مسلط ہورہا ہے :خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ، نوجوانوں کو عام نوعیت کے آئی ٹی کورس کے لیے بھی ہزاروں روپے فیس دینا پڑتی ہے ، حکومت اگر عوام سے اربوں کا ٹیکس لیتی ہے تو مفت اور جدید تعلیم کی فراہمی بھی اس کی ذمہ داری ہے ۔ نوجوان اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں۔نوجوانوں کو امید اور یقین دلایا جائے تو یہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے ۔ خدا کا خوف اور انسانیت کو جواب دہی کے عناصر شامل نہ ہوں تو ٹیکنالوجی استحصال کا سبب بنتی ہے ، سرمایہ داری کے روایتی استحصالی نظام کی جگہ ٹیکنو فیوڈل ازم کا نظام مسلط ہورہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور علی بابا کلاؤڈ کے اشتراک سے ملک کے سب سے بڑے اے آئی ہیکاتھون کی گرینڈ فائنل تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سی ای او بنو قابل نویدعلی بیگ، کنٹری ڈائریکٹر علی بابا کلاؤڈ ہینک شاؤ، ہیڈ آف مارکیٹنگ علی بابا کلاؤڈز ییلان ژانگ نے بھی شرکاسے خطاب کیا۔ہیکاتھون میں ملک بھر سے 16 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments