عمران خان کا بلڈ پریشر 192تک جاناانتہائی تشویشناک:سلمان اکرم

عمران خان کا بلڈ پریشر 192تک جاناانتہائی تشویشناک:سلمان اکرم

سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کسی کوشش کا نتیجہ نہیں،نظام کی ضرورت ملاقات میں عمران خان انتہائی پرعزم،مجھے نئی ہدایات ملیں،ذمہ داریاں بڑھ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ ان کا بلڈ پریشر 192 تک گیا جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگا ہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو بات سامنے آئی ہے وہ تشویش کا باعث ہے ،بعدازاں ایکس پر بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ روبینہ نیازی کے بیان کے بعد بطور پارٹی ہمیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں، سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کسی کی کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ نظام کی ضرورت تھی، سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد تفصیلی بریفنگ دی،عمران خان نے میرے لیے چند ہدایات جاری کی ہیں، میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے ،ادھرتحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امریکا کے عوام کی آواز سنی گئی کیونکہ وہاں آزاد الیکشن کمیشن موجود ہے ، جبکہ پاکستان میں الیکشن کمیشن غیر فعال اور غیر قانونی ہے ۔ ایکس پر اپنے بیان میں عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن نے نہ صرف پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا بلکہ اسے عمران خان اور تحریک انصاف کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے بطور ہتھیار بھی استعمال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...