قائمہ کمیٹی کی بجلی بلوں میں ڈیٹیکشن چارجز ختم کرنے کی تجویز
سیلاب کے دوران سکھر الیکٹرک کمپنی کے 10ہزار بریسز چوری ہونے کا انکشاف سمارٹ میٹرنگ سسٹم متعارف ،ٹرانسفارمرز کے بجائے اب فیڈرز بند کیا جائے گا
اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو آگاہ کیا گیا کہ سیلاب کے دوران سکھر الیکٹرک کمپنی کے 10 ہزار بریسز چوری ہوئے ہیں ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد ادریس کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ کمیٹی کی سابقہ سفارش پر ہری پور کے علاقے پدھانہ میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی ،انہوں نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے چیف ٹیکنیکل سروسز کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دینے کی ہدایت کی ،کمیٹی کوحکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ مستقبل میں بجلی ٹرانسفارمرز کے بجائے فیڈرز بند کرنے کا منصوبہ ہے ،فیڈر بند ہونے سے بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بھی بند ہو جاتی ہے ارکان کمیٹی نے بجلی بلوں میں ڈیٹیکشن چارجز ختم کرنے کی تجویز دے دی۔انہوں نے کہا کہ کنڈا کوئی اور لگاتا ہے ، ادائیگی کسی اور کو کرنا پڑتی ہے ۔حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ مستقبل میں تمام نظام کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں سمارٹ میٹرنگ سسٹم منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ،کمیٹی کو بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے سمارٹ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments