سندھ میں حکومت ہٹا کر بھی صوبے نہیں بن سکتے : شہلا رضا

سندھ میں حکومت ہٹا کر بھی صوبے نہیں بن سکتے : شہلا رضا

انتظامی یونٹس چاہئیں تو آئین میں جانا ہوگا،ریفرنڈم کا طریقہ بھی اس میں موجود ریفرنڈم حق میں آنے پر بھی صوبہ نہیں بن سکتا:درانی،دنیا مہربخاری کے ساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت ہٹا بھی دیں پھر بھی آپ سندھ میں مزیدصوبے نہیں بنا سکتے ، سندھ میں کوئی سیاسی طاقت صوبے نہیں بنانا چاہتی، کیونکہ ہرچھوٹی ، بڑی طاقت کے پیچھے عوام ہیں اور عوام صوبے نہیں چاہتے ،پروگرام \'\'دنیا مہربخاری کے ساتھ\'\' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر انتظامی یونٹس چاہئیں تو اس کیلئے آئین میں جانا ہوگا،اس کیلئے ساری جماعتوں کو بٹھانا ہوگا،ساری جماعتوں پر اپنی مرضی تھونپیں، پھر آئینی ترامیم کرائیں،ایسا نہیں ہوگا۔ریفرنڈٖم کا طریقہ بھی آئین میں موجود ہے ۔

سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا آئین کے مطابق ہی صوبے بننے چاہئیں،اگرآئین سے ہٹ کر بنائیں گے تو اس کیلئے مسائل پیدا ہوں گے ،میں نے 2008 میں بہاولپور صوبہ،جنوبی پنجاب کیلئے تحریک لیڈ کی تھی،ان دوصوبوں کے قیام کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظورہوئی ہے ،آج ایک راستہ تو یہ ہے کہ جو کہ آئینی راستہ ہے ،دوتہائی اکثریت سے اسمبلیوں سے قرارداد کو پاس کرایا جائے ،اس کے بعد قومی اسمبلی ،سینیٹ میں اسی کے مطابق آگے بڑھا جائے ، اگر ریفرنڈم حق میں بھی آجائے پھر بھی صوبہ نہیں بن سکتا،ماضی میں جو ریفرنڈم ہوئے ان کی کوئی اہمیت نہیں، عوام نہیں مانتے ،ریفرنڈٖ م سے ان پارٹیوں کو فائدہ ہوگا جو نہیں چاہتیں کہ صوبے بنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...