اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
ریاض: (دنیا نیوز) اتحادی افواج نے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
ترکی المالکی کے مطابق صنعا، حدیدہ اور صعدہ میں حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، یمنی سرکاری افواج نے بھی حوثیوں پر 767 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج کا کہناہے کہ حملوں میں 117 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے، حوثیوں نے 87 گاڑیاں اور جنگی سازوسامان تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments