مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسلام آباد میں آج سٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اجلاس میں یمن تنازع پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں کے سالانہ اور ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...