آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، منصوبوں کیلئے 15 ارب مختص

آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، منصوبوں کیلئے 15 ارب مختص

70موبائل یونٹس،30 ہیلتھ سنٹرز،باغ میں نوازشریف کارڈیک ہسپتال بنایاجائیگا 5دانش سکول،1یونیورسٹی،وظائف،بلاسودقرضے ،اجتماعی شادیاں:وزراکی پریس کانفرنس

مظفرآباد(دنیا نیوز)آزاد کشمیر حکومت نے 100 روزہ پلان کی تفصیلات جاری کردیں، منصوبے میں صحت، تعلیم، سیاحت، روزگار اور دیگر شعبوں کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،ریاستی وزراء ڈاکٹر مصطفے ٰ بشیر، وقار نور، عمیر نعیم اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 100 روزہ پلان کے خدوخال سے آگاہ کیا،وزیر صحت ڈاکٹر مصطفے ٰ بشیر نے بتایا کہ صحت کارواں پروگرام کے تحت 70 موبائل ہسپتال یونٹس فراہم کیے جائیں گے ، 20 ماڈل (صفحہ5بقیہ نمبر14) بنیادی مراکز صحت اور 10 رورل ہیلتھ سنٹرز قائم ہونگے جبکہ باغ میں جدید نواز شریف کارڈیک ہسپتال بنایا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ تین شہروں میں کیتھ لیبز اور تین شہروں میں سٹروک سنٹرز قائم کیے جائیں گے ، نیلم اور باغ میں ریسکیو 1122 یونٹس بھی قائم ہوں گے جبکہ مظفرآباد میں اربن ڈرینیج اور فلڈ پروٹیکشن منصوبہ شروع کیا جائے گا،تعلیم کے شعبے میں آؤٹ آف سکول بچوں کے لیے درسگاہ پروگرام شروع ہوگا، آزاد کشمیر میں پانچ دانش سکول تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی قائم کی جائے گی،طلباء میں میرٹ پر پانچ ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ، قائداعظم سکالرشپ پروگرام بھی شروع ہوں گے ،پلان کے تحت سات شہروں میں 75 گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، نوجوانوں اور اپنا گھر پروگرام کے تحت بے گھر افراد کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے ،دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی،وزراء کے مطابق آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ستھرا کشمیر پروگرام شروع ہوگا ، 26 گیسٹ ہاؤسز اور 32 ٹک شاپس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...