آصف علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ

آصف علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد عابد علی اور لیگ سپنر یاسر شاہ وطن واپس آجائینگے محمد عامر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ،سکواڈ میں شمولیت پر فہیم اشرف ٹیم سے باہرہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) مشن ورلڈکپ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو میگا ایونٹ کے لئے قومی سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچ میں نصف سنچریاں سکور کرنیوالے آصف علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد عابد علی اور یاسر شاہ وطن واپس آجائیں گے ۔ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی محمد عامر کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہیں تاہم عامر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہو گا۔ عامر کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کی صورت میں فہیم اشرف کو ان کے لئے جگہ خالی کرنا ہوگی۔ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کو پانچویں ون ڈے کے اختتام پر حتمی شکل دی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں